اسلام آباد ۔ 12 مارچ (اے پی پی) پاکستان بیت المال اور پینی اپیل کے مابین رمضان المبارک کے حوالہ سے معاہدہ طے پا گیا۔ معاہدہ پر پاکستان بیت المال کی جانب سے ایم ڈی پاکستان بیت المال عون عباس بپی جبکہ پینی اپیل کی جانب سے کنٹری ڈائریکٹر برائے پاکستان محمد اسحاق اسرار نے معاہدہ پر دستخط کئے۔ معاہدہ کے مطابق پینی اپیل پاکستان بیت المال کی طرف سے …
پاکستان بیت المال اور پینی اپیل کے مابین رمضان المبارک کے حوالہ سے معاہدہ طے پا گیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 مارچ (اے پی پی) پاکستان بیت المال اور پینی اپیل کے مابین رمضان المبارک کے حوالہ سے معاہدہ طے پا گیا۔ معاہدہ پر پاکستان بیت المال کی جانب سے ایم ڈی پاکستان بیت المال عون عباس بپی جبکہ پینی اپیل کی جانب سے کنٹری ڈائریکٹر برائے پاکستان محمد اسحاق اسرار نے معاہدہ پر دستخط کئے۔ معاہدہ کے مطابق پینی اپیل پاکستان بیت المال کی طرف سے فراہم کردہ مستحق افراد کی فہرست کے مطابق رمضان المبارک کے حوالے سے راشن بیگز فراہم کرے گا۔ راشن تقسیم کی ذمہ داری پاکستان بیت المال کی ہوگی۔ دونوں اداروں کا مستقبل میں مزید فلاحی پروگراموں میں مل کر کام کرنے پر بھی اتفاق ہوا۔ ایم ڈی بیت المال عون عباس بپی نے کہا کہ انٹرنیشنل آرگنائزیشن کا موجودہ حکومت اور پاکستان بیت المال پر بڑھتا اعتماد انتہائی خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے مدینہ جیسی فلاحی ریاست کے خواب کو شرمندہ¿ تعبیر کرنے کے حوالہ سے پاکستان بیت المال ملک بھر کے طول و عرض میں مستحق افراد کی بحالی کے حوالہ سے اپنی خدمات سرانجام دے رہا ہے۔








