اسلام آباد ۔ 19 مارچ (اے پی پی)وزارت اطلاعات و نشریات کی آفیشل ویب سائٹ پر عوامی خدمت کے پیغامات اور کورونا وائرس سے متعلق ایڈوائزری اور دیگر معلومات پر مشتمل ”کیو آر کوڈ“ کا اجراءکر دیا گیا ہے۔ وزارت اطلاعات و نشریات کے سائبر ونگ کی جانب سے یہ خصوصی اقدام اٹھایا گیا ہے جس میں عوام کیلئے حفاظتی اقدامات، کورونا وائرس کی علامات، سفر سے متعلق ایڈوائس، متعلقہ …
وزارت اطلاعات و نشریات کی ویب سائٹ پر کورونا وائرس سے متعلق ایڈوائزری اور دیگر معلومات پر مشتمل ”کیو آر کوڈ“ کا اجراءکر دیا گیا
اسلام آباد ۔ 19 مارچ (اے پی پی)وزارت اطلاعات و نشریات کی آفیشل ویب سائٹ پر عوامی خدمت کے پیغامات اور کورونا وائرس سے متعلق ایڈوائزری اور دیگر معلومات پر مشتمل ”کیو آر کوڈ“ کا اجراءکر دیا گیا ہے۔ وزارت اطلاعات و نشریات کے سائبر ونگ کی جانب سے یہ خصوصی اقدام اٹھایا گیا ہے جس میں عوام کیلئے حفاظتی اقدامات، کورونا وائرس کی علامات، سفر سے متعلق ایڈوائس، متعلقہ اداروں کے ہنگامی ٹیلی فون نمبرز اور کورونا وائرس کی تازہ ترین معلومات کے بارے میں آگاہی شامل ہے۔ ”کیو آر کوڈ“ کو تمام متعلقہ معلومات اور تازہ ترین صورتحال سے منسلک کیا گیا ہے جس میں سرکاری طور پر جاری ہونے والے خطوط، حکومت کی جانب سے جاری ہونے والی ایڈوائزری، احتیاطی تدابیر پر مشتمل پوسٹرز اور دیگر ضروری معلومات موجود ہیں۔ ”کیو آر کوڈ“ کورونا وائرس کے عدم پھیلاﺅ اور احتیاطی تدابیر کیلئے عوامی آگاہی میں معاون ثابت ہو گا۔ یہ ”کیو آر کوڈ“ موبائل فون کے ذریعے انتہائی کم قیمت پر آپریٹ ہو سکے گا، اس ”کیو آر کوڈ“ کے ذریعے انتہائی مفید اور قابل عمل معلومات عوام تک پہنچ سکیں گی۔









