اسلام آباد ۔ 17 اپریل (اے پی پی) راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں آئندہ پیر کے روز تک تیز ہواو¿ں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش ہو گی، اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کو خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب، گلگت بلتستان، کشمیر اور اسلام آباد میں تیز ہواو¿ں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش …
راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں پیر تک مزید بارش ہو گی، ژالہ باری کا بھی امکان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 اپریل (اے پی پی) راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں آئندہ پیر کے روز تک تیز ہواو¿ں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش ہو گی، اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کو خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب، گلگت بلتستان، کشمیر اور اسلام آباد میں تیز ہواو¿ں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے وسطی اور بالائی علاقوں میں بارش ہوئی۔ اسلام آباد میں (زیروپوائنٹ11، ایئیر پورٹ 12)، پنجاب میں اٹک 32 ، چکوال 19، مری 13، سیالکوٹ (سٹی 10، ایئرپورٹ06)، لاہور (سٹی 05، ایئرپورٹ 02)، راولپنڈی، جہلم ، منڈی بہاﺅالدین05، جوہرآباد04، حافظ آباد ، گجرات03، نورپورتھل، گوجرانوالہ 02، بھکر 01، خیبرپختونخوا میں دیر (بالائی 21، زیریں 17)، مالم جبہ 17، سیدو شریف13، ڈی آئی خان 12، کاکول، چراٹ11، پاراچنار10، بالاکوٹ، کالام 09، پٹن 08، پشاور(سٹی 08، ایئرپورٹ01)، تخت بھائی، چترال05، بنوں 04، میرکھانی03، سندھ میں موہنجوداڑو 07 ، دادو 02، بلوچستان میں ژوب 11، کوئٹہ (سٹی 08، ایئر پورٹ04)، نوکنڈی 03 ، دالبندین، لسبیلہ ، قلات 02، پنجگور 01، کشمیر میں کوٹلی 16، راولاکوٹ13، مظفر آباد(سٹی 09، ایئرپورٹ 08) اور گڑھی دوپٹہ کے مقام پر 09 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت شہید بینظیر آباد43 اور چھور میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔








