اسلام آباد ۔ 18 اپریل (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے امورعلی نواز اعوان نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے شہری صدر مملکت کی طرف سے علماء کرام کیساتھ مشاورت کے بعد مساجد و امام بارگاہوں میں نماز تراویح کی ادائیگی کے لئے متفقہ اعلامیہ پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں معاون خصوصی نے کہا کہ میں …
اسلام آباد کے شہری مساجد و امام بارگاہوں میں نماز تراویح کی ادائیگی کے لئے متفقہ اعلامیہ پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں، علی نواز اعوان
اسلام آباد ۔ 18 اپریل (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے امورعلی نواز اعوان نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے شہری صدر مملکت کی طرف سے علماء کرام کیساتھ مشاورت کے بعد مساجد و امام بارگاہوں میں نماز تراویح کی ادائیگی کے لئے متفقہ اعلامیہ پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں معاون خصوصی نے کہا کہ میں اسلام آباد کے شہریوں اور علماء کرام سے گزارش کروں گا کہ ان ہدایات پرعمل درامدکو یقینی بنا کر خود کو اور اپنے مسلمان بھائیوں کو کورونا جیسے موذی وبا سے محفوظ رکھیں۔









