اسلام آباد ۔ 19 اپریل (اے پی پی) اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے بھارت میں کوویڈ۔19 کے پھیلاؤ کے الزام میں مسلمانوں کو بدنام کرنے کی غرض سے بے بنیاد اسلامو فوبیا مہم کی مذمت کی ہے۔ اتوار کو اسلامی تعاون تنظیم کے آزاد مستقل انسانی حقوق کمیشن نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ بھارت کورونا وائرس کی آڑ میں مسلمانوں کو بدنام اور میڈیا میں ان کی …
او آئی سی کی بھارت میں کوویڈ۔19 کے پھیلاؤ کے الزام میں مسلمانوں کو بدنام کرنے کی غرض سے بے بنیاد اسلامو فوبیا مہم کی مذمت
اسلام آباد ۔ 19 اپریل (اے پی پی) اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے بھارت میں کوویڈ۔19 کے پھیلاؤ کے الزام میں مسلمانوں کو بدنام کرنے کی غرض سے بے بنیاد اسلامو فوبیا مہم کی مذمت کی ہے۔ اتوار کو اسلامی تعاون تنظیم کے آزاد مستقل انسانی حقوق کمیشن نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ بھارت کورونا وائرس کی آڑ میں مسلمانوں کو بدنام اور میڈیا میں ان کی کردار کشی کی جا رہی ہے اور انہیں امتیازی سلوک اور تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ او آئی سی کمیشن نے بھارتی حکومت پر زور دیا کہ وہ ملک میں اسلامو فوبیا کی بڑھتی ہوئی لہر کو روکنے کیلئے فوری اقدامات کرے اور اپنی ذمہ داریوں کو بروئے کار لاتے ہوئے عالمی قوانین کے مطابق مسلمانوں کے حقوق کا تحفظ کرے۔








