بھارت میں مسلمانوں کو نشانہ بنانا مودی حکومت کی کورونا پالیسی پر شدید ردعمل سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے،وزیر اعظم عمران خان کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 19 اپریل (اے پی پی)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں کو دانستہ اورمنصوبہ بندی سے تشدد کا نشانہ بنانے کا عمل مودی حکومت کی جانب سے اس کی اپنی کووڈ 19 پالیسی پر شدید ردعمل سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے،جس نے ہزاروں افراد کو مصیبت میں گرفتار اور بھوکا بنا کر رکھ دیا ہے۔ اتوار کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے …

اسلام آباد ۔ 19 اپریل (اے پی پی)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں کو دانستہ اورمنصوبہ بندی سے تشدد کا نشانہ بنانے کا عمل مودی حکومت کی جانب سے اس کی اپنی کووڈ 19 پالیسی پر شدید ردعمل سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے،جس نے ہزاروں افراد کو مصیبت میں گرفتار اور بھوکا بنا کر رکھ دیا ہے۔ اتوار کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ یہ وہی عمل ہے جو نازیوں نے جرمنی میں اختیار کیا تھا۔یہ عمل نسل پرست مودی حکومت کی جانب سے ہندوتوا بالادستی کے نظریہ کا ایک اور ثبوت ہے۔