پاکستان پوسٹ نے اپنے صارفین کا اعتماد بحال کرنے اور ادارے کے محصولات بڑھانے کیلئے حال ہی میں مختلف اہم مالی سروسز کا آغاز کیا

اسلام آباد ۔ 19 اپریل (اے پی پی) پاکستان پوسٹ نے اپنے صارفین کا اعتماد بحال کرنے اور ادارے کے محصولات بڑھانے کیلئے حال ہی میں مختلف اہم مالی سروسز کا آغاز کیا ہے۔ ''اے پی پی'' سے گفتگو کرتے ہوئے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ہم نے ارجنٹ میل سروس (یو ایم ایس) شروع کی ہے اور اس سروس کے ذریعے عوام ملک کے کسی بھی حصے میں فوراً …

اسلام آباد ۔ 19 اپریل (اے پی پی) پاکستان پوسٹ نے اپنے صارفین کا اعتماد بحال کرنے اور ادارے کے محصولات بڑھانے کیلئے حال ہی میں مختلف اہم مالی سروسز کا آغاز کیا ہے۔ ”اے پی پی” سے گفتگو کرتے ہوئے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ہم نے ارجنٹ میل سروس (یو ایم ایس) شروع کی ہے اور اس سروس کے ذریعے عوام ملک کے کسی بھی حصے میں فوراً ہی پارسل بھیج سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سروس کے ریٹ نجی کوریئرز کے مقابلہ میں بہت کم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پوسٹ نے ابتدائی طور پر پارسل سروس یو ایم ایس سات ممالک میں شروع کی۔ اس سروس کے تحت پاکستان پوسٹ 72 گھنٹوں میں پارسل کی فراہمی کو یقینی بنا رہا ہے اور اس کو بعد میں مزید وسعت دی جائے گی۔ عہدیدار نے بتایا کہ پاکستان پوسٹ انتہائی سستے نرخوں پر ارجنٹ میل سروس فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر مواصلات اور پوسٹل سروسز مراد سعید کی خصوصی ہدایت پر پاکستان پوسٹ عوام کو بہتر سروس کی فراہمی اور اسے ایک منافع بخش ادارہ بنانے کیلئے ملک بھر میں اپنی سروسز کو مزید وسعت دے گا۔