مقبوضہ کشمیر میں71 ہزار افراد کے لئے ایک وینٹی لیٹر،3900 کے لئے ایک ڈاکٹر لیکن ہر 9 کشمیریوں کے لئے ایک مسلح بھارتی فوجی موجود ہے، صدر ڈاکٹر عارف علوی

اسلام آباد ۔ 19 اپریل (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بنیادی صحت کی سہولیات کی فراہمی کی بجائے بھارتی حکومت اپنی مسلح افواج کی بربریت، تشدد اورجارحیت کے ذریعے کشمیریوں کو مزید دبانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ اتوار کو یہاں مقبوضہ کشمیرمیں صحت کے شعبہ کی خراب صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھارتی میڈیا کی رپورٹس …

اسلام آباد ۔ 19 اپریل (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بنیادی صحت کی سہولیات کی فراہمی کی بجائے بھارتی حکومت اپنی مسلح افواج کی بربریت، تشدد اورجارحیت کے ذریعے کشمیریوں کو مزید دبانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ اتوار کو یہاں مقبوضہ کشمیرمیں صحت کے شعبہ کی خراب صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں71 ہزار افراد کے لئے ایک وینٹی لیٹر،3900 کے لئے ایک ڈاکٹر لیکن ہر 9 کشمیریوں کے لئے ایک مسلح بھارتی فوجی موجود ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ 1989ء سے مقبوضہ کشمیر میں95 ہزار معصوم لوگوں کو شہید کیا گیا ہے، یہ اعداد شماردنیا کے لئے ایک پکارہیں۔