اسلام آباد ۔ 20 اپریل (اے پی پی) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 8418 تک پہنچ گئی ہے جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد بھی 6272 ہو گئی ہے، ملک بھر میں 590 ہسپتالوں میں 2216 مریض زیر علاج ہیں، ملک بھر میں 104,302 لوگوں کے …
24 گھنٹوں کے دوران 425 نئے کیسز رپورٹ، ملک میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز 8418 ،اموات 176 ہوگئیں، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 اپریل (اے پی پی) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 8418 تک پہنچ گئی ہے جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد بھی 6272 ہو گئی ہے، ملک بھر میں 590 ہسپتالوں میں 2216 مریض زیر علاج ہیں، ملک بھر میں 104,302 لوگوں کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر سے پیر کو جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 8418 تک پہنچ گئی، پاکستان میں ایکٹو کیسز کی تعداد بھی 6272 ہو گئی ہے جبکہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 425 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 3721 تک پہنچ گئی، سندھ میں 2537 کورونا وائرس کیسز رپورٹ ہوئے، خیبرپختونخوا میں کیسز کی تعداد 1235 اور اسلام آباد میں 181 ہو گئی ہے جبکہ بلوچستان میں 432 گلگت بلتستان میں 263 کیسز رپورٹ ہوئے، آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 49 ہو گئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں اب تک 1970 افراد اب تک مکمل صح تیاب ہو گئے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس سے موت کے منہ میں جانے والے افراد کی تعداد 176 تک پہنچ گئی، سندھ میں 56، پنجاب میں 42، کے پی کے میں 67 مریض زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ گلگت بلتستان میں 3 اور بلوچستان میں 5 مریض کورونا وائرس کے باعث جان بحق ہوئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں بھی کورونا وائرس کے 3 مریض دم توڑ گئے جبکہ ملک میں 44 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق 36 فیصد کیسز کا تعلق بیرون ملک سے آئے افراد جبکہ 64 فیصد لوکل ٹرانسمیشن کا نتیجہ ہیں۔ کمانڈ سینٹر کے مطابق ملک بھر میں 590 ہسپتالوں میں 2216 مریض زیر علاج ہیں، ملک بھر میں 104,302 لوگوں کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں جبکہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 4873 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے۔








