ترجمان احساس کفالت و بی آئی ایس پی پروگرام کی اے پی پی سے بات چیت

فیصل آباد۔ 20 اپریل (اے پی پی) فیصل آباد سمیت ڈویژن بھر میں دوسرے مرحلہ میں کورونا وائرس کے حوالے سے جزوی لاک ڈاو¿ن کے متاثرین کی رجسٹریشن کا عمل مکمل کرلیاگیاہے اورتمام رجسٹرڈ افراد کی اہلیت کی جانچ پڑتال برق رفتاری سے شروع کردی گئی ہے لہٰذا پہلے سے رجسٹرڈ خواتین کو احساس کفالت پروگرام کے تحت رقوم کی تقسیم کا مرحلہ مکمل ہوتے ہی آئندہ ایک دوروز میں …

فیصل آباد۔ 20 اپریل (اے پی پی) فیصل آباد سمیت ڈویژن بھر میں دوسرے مرحلہ میں کورونا وائرس کے حوالے سے جزوی لاک ڈاو¿ن کے متاثرین کی رجسٹریشن کا عمل مکمل کرلیاگیاہے اورتمام رجسٹرڈ افراد کی اہلیت کی جانچ پڑتال برق رفتاری سے شروع کردی گئی ہے لہٰذا پہلے سے رجسٹرڈ خواتین کو احساس کفالت پروگرام کے تحت رقوم کی تقسیم کا مرحلہ مکمل ہوتے ہی آئندہ ایک دوروز میں نئے رجسٹرڈ مردوں وخواتین میں ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت رقوم کی فراہمی شروع کردی جائے گی جبکہ مردوں اور خواتین کیلئے الگ الگ کاو¿نٹرز قائم کرکے ہرفرد میں سماجی فاصلے ، جسمانی دوری اور کورونا سے بچاو¿ کی حفاظتی تدابیر پر عمل یقینی بنایاجائے گا۔ احساس کفالت و بی آئی ایس پی پروگرام فیصل آباد کے ترجمان نے پیر کے روز اے پی پی سے بات چیت کے دوران بتایاکہ حکومتی ہدایات کی روشنی میں ڈویژنل کمشنر عشرت علی اور ڈپٹی کمشنر فیصل آباد محمد علی کی زیر نگرانی متاثرہ افراد میں 12000روپے فی کس کے حساب سے مالی امداد کی تقسیم کا عمل برق رفتاری سے جاری ہے جس کا مقصد جزوی لاک ڈاو¿ن کے دوران متاثر ہونے والے افراد کو ہرممکن معاونت فراہم کرناہے ۔ انہوں نے بتایاکہ احساس پروگرام غریب اور بے سہارا لوگوں کو بر وقت سہارا مہیا کررہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ امداد ی رقوم کو انتہائی شفاف انداز میں کسی قسم کی تفریق وامتیاز کے بغیر حقدار لوگوں تک پہنچایاجارہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ فیصل آباد کے وزراء، وفاقی وصوبائی پارلیمانی سیکرٹریز اور ممبران قومی وصوبائی اسمبلی لمحہ بہ لمحہ ایمرجنسی کیش ڈسٹری بیوشن سینٹرز کے دورے کرکے نہ صرف وہاں مستحقین میں رقوم کی تقسیم کا جائزہ لے رہے ہیں بلکہ موقع پر موجود امداد لینے کیلئے آنے والی خواتین سے امدادی رقم اور ان کے مسائل کے بارے میں بھی آگاہی حاصل کی جارہی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران واہلکاران اور اسسٹنٹ کمشنرز سمیت دیگر انتظامی حکام بھی مسلسل رقوم کی تقسیم کی مانیٹرنگ کررہے ہیں تاکہ کسی جگہ کسی قسم کی بے قاعدگی کا احتمال نہ رہے۔ انہوں نے بتایاکہ ایمرجنسی کیش ڈسٹری بیوشن پروگرام ملک کا سب سے بڑا پروگرام ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ فیصل آباد ڈویژن کے چاروں اضلاع میں احساس امداد پروگرام کے پہلے اور دوسرے مرحلے کے تحت اب تک ایک لاکھ 70 ہزار894 رجسٹرڈ مستحق مرد وخواتین میں 2ارب5 کروڑ7لاکھ روپے سے زائد کی مالی امداد تقسیم کی جاچکی ہے۔انہوں نے بتایاکہ ڈویژن بھر میں مجموعی طور پر 46 سنٹرزپر 164 کاﺅنٹرز قائم ہیں جہاں احساس پروگرام کے دوسرے مرحلے پر بھی عملدرآمد شروع ہے اور نئے رجسٹرڈ ہونے والے افراد کو 12 ہزار روپے فی کس امداد بائیو میٹرک تصدیق کے بعد تیز رفتاری سے فراہم کی جارہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ضلع فیصل آباد کے 18 سنٹرز پر 83 ہزار 817،چنیوٹ میں 6 سینٹرز سے 26 ہزار 961،جھنگ میں 10 مراکز سے 37ہزار327 اور ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 12 سینٹرز پر 22 ہزار 769مرد وخواتین مالی امداد حاصل کرچکے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ بائیو میٹرک تصدیق کے دوران بعض مستحق افراد کو گذشتہ بقایا جات بھی ادا کئے گئے ہیں اور تمام تر عمل شفاف انداز میں جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز سمیت تعلیم و دیگرمحکموں کے افسران،پولیس،پاک آرمی اوررینجرز کے دستے بھی فرائض انجام دے رہے ہیں جبکہ سنٹرز پر مستحق افراد کے کلاس رومز میں بیٹھنے کے معیاری انتظامات،پینے کے پانی کی موجودگی سمیت واش روم کی سہولت اور کورونا سے بچاﺅ کےلئے سماجی فاصلہ قائم رکھنے کے اقدامات و ہاتھوں کو جراثیم سے پاک کرنے کےلئے سینٹر کے داخلی راستے پر سینیٹائزر بھی موجود ہے جبکہ ماسک نہ پہن کر آنے والے افراد کو ماسک بھی فراہم کیا جاتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ تمام سینٹرز کی جامع مانیٹرنگ کا عمل مالی امداد کی فراہمی کے اختتام تک جاری رہے گا۔