اسلام آباد ۔ 20 اپریل (اے پی پی)امیر البحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ مینگرووز شجرکاری مہم کے تحت سرسبز ساحلی پٹی تیار کرنے کی کاوش ایک عظیم قومی فریضہ ہے جو حکومت پاکستان کے ”صاف اور سرسبز پاکستان“ کے اقدام میں ایک اہم کاوش ہے، اس ضمن میں پاک بحریہ گزشتہ چار سالوں سے مینگرووز شجرکاری مہم کوجاری رکھے ہوئے ہے اور اب تک سندھ اور …
مینگرووز شجرکاری مہم کے تحت سرسبز ساحلی پٹی تیار کرنے کی کاوش ایک عظیم قومی فریضہ ہے، امیر البحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 اپریل (اے پی پی)امیر البحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ مینگرووز شجرکاری مہم کے تحت سرسبز ساحلی پٹی تیار کرنے کی کاوش ایک عظیم قومی فریضہ ہے جو حکومت پاکستان کے ”صاف اور سرسبز پاکستان“ کے اقدام میں ایک اہم کاوش ہے، اس ضمن میں پاک بحریہ گزشتہ چار سالوں سے مینگرووز شجرکاری مہم کوجاری رکھے ہوئے ہے اور اب تک سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں 6 ملین سے زائد مینگرووز کے پودے لگائے جا چکے ہیں۔ پاک بحریہ مینگرووز شجر کاری مہم 2020ءکے موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے اپنے پیغام میں کہا کہ جنگلات میں کمی سے اقوام عالم کو سخت ماحولیاتی تغیر کاسامنا ہے، اسی طرح گزشتہ کچھ عرصے کے دوران پاکستان میں مینگرووز میں پریشان کن حد تک کمی واقع ہوئی ہے، ساحلی کٹاو¿ اور مرین ایکو سسٹم میں بگاڑ کی وجہ سے ہمارے آبی ماحول کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ مینگرووز میں کمی نہ صرف ساحلی جانداروں پر منفی اثرات مرتب کرتی ہے بلکہ مقیم انسانوں کے ذریعہ معاش میں بھی کمی کا باعث بنتی ہے، اس لئے ضروری ہے کہ متعلقہ اداروں کے اقدامات اور زیرک پالیسیو ں کے ذریعے جنگلات میں واقع ہونے والی کمی کو روکا جائے اور ان کی افزائش پر توجہ دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ مینگرووز موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پیدا ہونے والے ساحلی خطرات پر منفی اثرات کو روکنے میں بھی موثر کردار ادا کرتے ہیں۔ مینگرووز کی افادیت کا ادراک کرتے ہوئے ساحلی علاقوں کی حفاظت میں اہم شراکت دار کی حیثیت سے پاک بحریہ نے ساحل کے ساتھ ساتھ مینگروو ز کے جنگلات کو بچانے کے لئے نمایاں اقدامات کیے ہیں۔ مینگرووز شجر کاری کی یہ مہم مینگرووز کی حفاظت کی اہمیت کے سلسلے میں آگہی کے فروغ اور ملک میں مینگرووز کے جنگلات کے کٹاو¿ کی روک تھام میں اہم کردار ادا کرے گی۔ اس نادر موقع پر مینگرووز کے جنگلات اور ماحول کے تحفظ میں پاک بحریہ کے کردار اور عزم کا اعادہ کرتا ہوں۔ حکومتی اداروں، صنعتی برادری اور ہر پاکستانی کےلئے یہ پیغام ہے کہ آبی ماحولیات اورساحلی مکینوں کے فائدے کیلئے اس مہم میں شریک ہوں۔ آئیے اس مہم کی کامیابی اور آنے والی نسلوں کیلئے ماحول کو محفوظ بنانے کیلئے مل کر کوششیں کریں۔








