اسلام آباد ۔ 20 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے ایوی ایشن ڈویژن کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ تجاوزات کے خلاف مہم کو تیز کریں اور بلا تاخیر مسئلہ کو حل کرکے ہفتہ وار رپورٹ پیش کی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں وفاقی سیکرٹری ہوا بازی حسن …
تجاوزات کے خلاف مہم تیز کریں اور مسئلہ کے حل کی ہفتہ وار رپورٹ پیش کی جائے،وفاقی وزیر غلام سرور خان کی ایوی ایشن ڈویژن کے افسران کو ہدایت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے ایوی ایشن ڈویژن کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ تجاوزات کے خلاف مہم کو تیز کریں اور بلا تاخیر مسئلہ کو حل کرکے ہفتہ وار رپورٹ پیش کی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں وفاقی سیکرٹری ہوا بازی حسن ناصر جامی اور وزارت کے سینئر افسران نے شرکت کی۔ وفاقی سیکرٹری نے وزیر کو وزارت اور اس کے شعبوں کی کارکردگی پر بریفننگ دی۔ سیکرٹری ہوا بازی نے زیر قبضہ سینکڑوں ایکڑ اراضی کی واگزاری کے لئے جاری کوششوں پر روشنی ڈالی۔ وفاقی وزیر نے سول ایوی ایشن کی انسداد تجاوزات کی کوششوں کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ اتھارٹی کی اراضی پر غیر قانونی قبضہ کے مسئلہ سے جلد چھٹکارا حاصل کیا جائے گا- انھوں نے افسران کو ہدایت کی کہ اس مسئلے کو اولین ترجیح بنائیں اور بلا تاخیر یہ مسئلہ حل ہو سکے انہوں نے ہفتہ وار بنیادوں پر اپ ڈیٹ کرنے کی بھی ہدایت کی۔ وفاقی وزیر کو وزیراعظم شکایات ڈیلیوری یونٹ پر موصولہ شکایات کے ازالے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ وزیراعظم کے وژن کے تحت وزیراعظم ڈیلیوری یونٹ کے ذریعے موصولہ شکایات کے ازالے کے لئے وزارت اور اس کے محکموں کے اقدامات سے ہفتہ وار مطلع کیا جائے اور وزیراعظم آفس کو ماہانہ بنیادوں پر رپورٹ بھیجی جائے۔ مزید برآں کوویڈ19 کے حوالے سے ایوی ایشن ڈویژن کی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وفاقی وزیر نے سیکرٹری ہوا بازی کو یہ بھی ہدایت کی کہ بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کے لیے بھی کوششوں کو تیز کیا جائے۔








