اسلام آباد ۔ 20 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا ہے کہ حکومت کورونا وائرس کے پھیلاو¿ کو روکنے کےلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے تاہم علماءاور عوام کے تعاون کے بغیر اقدامات کے مثبت نتائج حاصل نہیں ہو سکتے۔ ان خیالات کا اظہار پیرکو ڈیرہ غازی خان میںکمشنر آفس میں امن کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔ ڈویژنل امن کمیٹی …
حکومت کورونا وائرس کے پھیلاو¿ کو روکنے کےلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہ‘ زرتاج گل وزیر

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا ہے کہ حکومت کورونا وائرس کے پھیلاو¿ کو روکنے کےلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے تاہم علماءاور عوام کے تعاون کے بغیر اقدامات کے مثبت نتائج حاصل نہیں ہو سکتے۔ ان خیالات کا اظہار پیرکو ڈیرہ غازی خان میںکمشنر آفس میں امن کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔ ڈویژنل امن کمیٹی کے اجلاس میں کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر ماہ صیام میں احتیاطی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر مملکت نے کہا کہ حکومت کورونا وائرس کے پھیلاو¿ کو روکنے کےلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، اس حوالہ سے علماءاور عوام کے تعاون سے ہی مثبت نتائج حاصل ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاو¿ روکنے کےلئے احتیاطی تدابیر کے ساتھ دعائیں کی جائیں، وائرس کی لوکل ٹرانسمیشن روکنے کےلئے سب کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ صوبائی وزیر لائیو سٹاک حسنین بہادر دریشک، راجن پور، مظفر گڑھ اور لیہ اضلاع کے امن کمیٹی کے اراکین نے بھی ویڈیو لنک کانفرنس کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔








