اقوا م متحدہ کی پشاور بم دھماکے کی شدید مذمت

اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):اقوا م متحدہ نے پشاور کے ایک مدرسہ میں بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے جس میں متعددمعصوم طالب علم شہید و زخمی ہوئے۔ پاکستان میں اقوام متحدہ کے دفتر نے پاکستان میں اس سنگین واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ ہماری ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ منگل کو پشاور کے مدرسہ جامعہ زبیریہ میں اس وقت دھماکہ …

اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):اقوا م متحدہ نے پشاور کے ایک مدرسہ میں بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے جس میں متعددمعصوم طالب علم شہید و زخمی ہوئے۔ پاکستان میں اقوام متحدہ کے دفتر نے پاکستان میں اس سنگین واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ ہماری ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ منگل کو پشاور کے مدرسہ جامعہ زبیریہ میں اس وقت دھماکہ ہوا جب بچے درس لے رہے تھے،پاکستان میں اقوام متحدہ کے دفتر کے حکام نے سوگوار خاندانوں کے ساتھ دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔