وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی جانب سے مدرسے میں شہید اورزخمی ہونے والوں کیلئے امدادی پیکج کا اعلان

پشاور۔27اکتوبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی جانب سے مدرسے میں دھماکے سے شہید اور زخمی ہونے والوں کے لیے خصوصی امدادی پیکیج کا اعلان کردیا ہے۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا ہے کہ متاثرین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں،امن عمل کو سبوتاژ نہیں کرنے دیں گے۔ وزیراعلیٰ نے دھماکے کے متاثرین اور شہدا کے لئے خصوصی امدادی پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شہدا کے …

پشاور۔27اکتوبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی جانب سے مدرسے میں دھماکے سے شہید اور زخمی ہونے والوں کے لیے خصوصی امدادی پیکیج کا اعلان کردیا ہے۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا ہے کہ متاثرین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں،امن عمل کو سبوتاژ نہیں کرنے دیں گے۔ وزیراعلیٰ نے دھماکے کے متاثرین اور شہدا کے لئے خصوصی امدادی پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شہدا کے لواحقین کو 5 لاکھ اور زخمیوں کو 2 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔