مقبوضہ کشمیر میں 73 سال سے جاری بھارتی ظلم و بربریت کے خلاف جہلم ویلی میں بھرپور انداز میں یوم سیاہ منایا گیا

جہلم ویلی ۔27اکتوبر (اے پی پی):مقبوضہ کشمیر میں 73 سال سے جاری بھارتی ظلم و بربریت کے خلاف جہلم ویلی میں بھرپور انداز میں یوم سیاہ منایا گیا ڈپٹی کمشنر طارق محمود ایس پی ریاض مغل اسسٹنٹ کمشنر عبدالقادر مغل ایم ایس ظفر اقبال مغل ،ڈی ای او مردانہ راجہ عتیق احمد خان، ڈی ایس پی سیدرضا گیلانی ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریسکیو 1122 سردار نجم سدوزئی اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ شکیل …

جہلم ویلی ۔27اکتوبر (اے پی پی):مقبوضہ کشمیر میں 73 سال سے جاری بھارتی ظلم و بربریت کے خلاف جہلم ویلی میں بھرپور انداز میں یوم سیاہ منایا گیا ڈپٹی کمشنر طارق محمود ایس پی ریاض مغل اسسٹنٹ کمشنر عبدالقادر مغل ایم ایس ظفر اقبال مغل ،ڈی ای او مردانہ راجہ عتیق احمد خان، ڈی ایس پی سیدرضا گیلانی ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریسکیو 1122 سردار نجم سدوزئی اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ شکیل گیلانی راجہ ساجد عظیم صدر مرکزی انجمن تاجران ضلع جہلم ویلی سید فیصل گیلانی ، خان ،سیاسی وسماجی شخصیت پیر سید احسان الحسن گیلا نی ،صدر ڈسڑکٹ بار ظفر اقبال مغل ،صدر پرائیوٹ سکول ایسوسی ایشن ضلع جہلم ویلی طیب منظور کیانی ،افسر مال محمد شکیل ،تحصیلدار سید صابر نقوی ایس ایچ او سٹی راجہ عنصر سجاد،ایس ایچ او سی آئی اے راجہ یاسر، سمیت سرکاری،غیر سرکاری اداروں،وکلاءسول سوسائٹی، سکول کے طلباءسول سوسائٹی,شہریوں,مذہبی نمائندوں,صحافیوں اور تاجروں نے سڑکوں پر نکل کر کالے جھنڈے,کالی پٹیاں باندھ کربھارت مخالف شدید نعرے بازی اور احتجاجی مظاہر ہ کیا اورعالمی برداری سے مطالبہ کیا گیا کہ بھارت سے کرفیو ختم کروایا جائے اور مظلوم کشمیریوں کو آزادی دی جائے تفصیلات کے مطابق جہلم ویلی میں بھارت کے خلاف یوم سیاہ بھرپور اندازمیں منایا گیا یوم سیاہ کے موقع پرڈی سی آفس سے ایک بڑی ریلی کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر راجہ طارق محمود نے کی.ریلی ڈپٹی کمشنر آفس سے نکالی گئی اور ندول سٹیڈیم کے پاس جا کر اختتام پذیر ہوئی۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر طارق محمود نے کہا نے کہا کہ ہندوستان کے زیرِ انتظام کشمیر کے اندر غیر ریاستی لوگوں کو پزیرائی دی جا رہی ہے جس کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں 1947 سے لیکر آ ج تک لاتعداد کشمیریوں نے جانوں کا نذرانہ پیش کیا انہوں نے کہا 6 نومبر 1947 کا دن بھی ہمیں یاد ہے اس واقع کو بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا لاین آ ف کنڑول پر بسنے والے کشمیریوں جن کے ہاتھوں میں کوئی بندوق نہیں ہے ان کے اوپر بھی ظلم وبربریت کے پہاڑ ڈھاے جا رہے ہیں جس کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں،انہوں نے کہا عالمی برادری 73سالوں سے ہماری بات نہیں سن رہی کشمیر صرف باتوں سے نہیں عملی کوشش سے آزاد ہو گا 1947 سے لے کر آج تک مسلمانوں کے ساتھ ظلم ہوا مسلمان آج بھی بھارت کے مظالم سے مر رہے ہیں کرفیو ختم کیا جائے بھارت ظلم بند کرے۔بھارتی تسلط کو مسترد کرتے ہیں۔بہادر مسلح افواج کو سلام پیش کرتے ہیں ان کی جرات اور بہادری کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، اور آ ج کے دن سے یہ عظم اور ارادہ کرتے ہیں کہ کسی بھی قسم کی قربانی کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گےریلی کے اختتام پر بانی چیف کوارڈنیٹر ومنتظم اعلی مرکزی سیرت کمیٹی ضلع جہلم ویلی پیر سید احسان الحسن گیلانی نے کشمیری کی آزاد ی کے لیے خصوصی دعا کی۔