اسلام آباد۔20دسمبر (اے پی پی):ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نےمتحدہ عرب امارات کے اپنے حالیہ دورے کے دوران اماراتی قیادت کے ساتھ اپنی ملاقاتوں میں پاکستانی شہریوں پر ویزا پابندیوں اور یو اے ا ی میں مقیم ساتھ ہی ساتھ پاکستانیوں کی فلاح و بہبود سے متعلق معاملات کو اٹھایا تھا۔اتوار کو میڈیا کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان نے کہا …
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اماراتی قیادت کے ساتھ پاکستانی شہریوں پر ویزا پابندیوں سے متعلق معاملات کو اٹھایا تھا، ترجمان دفتر خارجہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔20دسمبر (اے پی پی):ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نےمتحدہ عرب امارات کے اپنے حالیہ دورے کے دوران اماراتی قیادت کے ساتھ اپنی ملاقاتوں میں پاکستانی شہریوں پر ویزا پابندیوں اور یو اے ا ی میں مقیم ساتھ ہی ساتھ پاکستانیوں کی فلاح و بہبود سے متعلق معاملات کو اٹھایا تھا۔اتوار کو میڈیا کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے پاکستانی تارکین وطن کے کردار کو سراہتے ہوئے وزیر خارجہ قریشی کو یقین دہانی کرائی کہ کوڈ 19 وبائی بیماری کے پھیلنے کی وجہ سے ویزا پابندیاں عارضی طور پرعائد کی گئی ہیں۔ترجمان نے یو اے ا ی کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زاید النہیان کی طرف سے دیئے گئے بیان کا بھی حوالہ دیا ، جنہوں نے متحدہ عرب امارات میں مقیم 1.5 ملین پاکستانی تارکین وطن کی ملک کی ترقی اور خوشحالی میں ان کی فعال شراکت کو سراہا ہے۔








