پاکستان میں میڈیا آزاد اور فعال ہے، بی بی سی سے کی گئی اپنی بات پر قائم ہوں، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کا ٹویٹ

82
اپوزیشن کا پولنگ بوتھ میں کیمرے نصب کرنے کا مذموم منصوبہ بے نقاب ہو گیا ہے، سینیٹر شبلی فراز
اپوزیشن کا پولنگ بوتھ میں کیمرے نصب کرنے کا مذموم منصوبہ بے نقاب ہو گیا ہے، سینیٹر شبلی فراز

اسلام آباد۔20دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ بی بی سی سے کی گئی اپنی بات پر قائم ہوں، پاکستان میں میڈیا آزاد اور فعال ہے۔ اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اظہار رائے کے بنیادی ، آئینی اور جمہوری حق پر کامل یقین رکھتے ہیں۔ حکومت کی جانب سے کسی چینل یا اخبار کو کبھی پریس ایڈوائس جاری نہیں کی گئی، نہ ہی کسی قسم کا دبائو ڈالا گیا، خود پر تنقید مثبت انداز میں لیتے ہیں