وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کی نجی ٹی وی سے گفتگو

446

اسلام آباد۔20دسمبر (اے پی پی):وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ عوام نے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے نظریہ کو مسترد کر دیا ہے۔ اتوار کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام پی ڈی ایم کے نظریہ سے اچھی طرح واقف ہیں۔ اس نے گلگت بلتستان کے انتخابات اور لاہور جلسے میں انہیں اپنا رد عمل دے دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے اپنے ذاتی مفادات کے لئے ملک دشمن اور فوج مخالف بیانات دے جنہیں لوگوں نے مسترد کیا۔ 2018 کے انتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر اپوزیشن سمجھتی ہے کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے تو پھر انہوں نے دھاندلی کے خلاف درخواست کیوں نہیں دی۔ علی محمد نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف 22 سال جدوجہد کے اقتدار میں آئی ہیاور وزیراعظم عمران خان ہر شعبے کے بحرانوں کو حال کر رہے ہیں ، لوگ ان کے بیانیہ میں ان کے ساتھ ہیں۔