وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کراچی کیلئے 50فائرٹینڈرز کی فراہمی پر وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا

98
وفاقی وزیر بحری امور علی حیدر زیدی کاکراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ
وفاقی وزیر بحری امور علی حیدر زیدی کاکراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ

اسلام آباد۔20دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کراچی کیلئے 50فائرٹینڈرز کی فراہمی پر وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ اتوار کے روز سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں علی زیدی نے کہا 50 کہ سٹیٹ آف دی آرٹ فائر ٹینڈرز اور دو واٹر بائوزر شپ کے ذریعے کراچی کیلئے روانہ کر دیے گئے ہیں ۔ ہر فائر ٹینڈر 7ہزار لیٹر پانی کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ علی زیدی نے کراچی کیلئے فائر ٹینڈرز کے تحفہ پر وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔