اسلام آباد۔21دسمبر (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے سندھ اسمبلی کی دو اور بلوچستان اسمبلی کی ایک نشست پر ضمنی انتخاب کےلئے شیڈول جاری کردیا ، پولنگ 16فروری کو ہوگی۔الیکشن کمیشن کی جانب سے پیر کو جاری کئے گئے شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی23سے 28دسمبر تک جمع کرائے جاسکیں گے۔ جن کی جانب پڑتال 4جنوری تک ہوگی۔ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلیں 8جنوری جبکہ اس پر اپیلیٹ ٹربیونل کی جانب سے فیصلہ 14جنوری کو ہوں گے۔نظرثانی شدہ فہرستیں 15جنوری کو جاری ہوں گی۔کاغذات نامزدگی 16جنوری کو واپس لئے جاسکیں گے جبکہ امیدواروں کوانتخابی نشانات کی الاٹمنٹ 17جنوری کو ہوگی۔