پشاور۔21دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیربرائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونی کیشن سیدامین الحق نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق ڈیجیٹل پاکستان کوعملی جامہ پہنانے کیلئے تمام وسائل وموثرپیمانے بروئے کارلائے جارہے ہیں،خیبرپختونخوامیں مزیددونیشنل انکیوبیشن سنٹرزقائم کئے جائیں گے، جوانوںکوتربیت دینے،روزگارکے مواقع فراہم کرنے اورنوجوانوںکی صلاحیتوںمیں نکھارپیداکرنے کیلئے وفاقی وزارت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی ہرممکن تعاون کیلئے ہمہ وقت تیارہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے نیشنل انکیوبیشن سنٹرپشاورمیں تیسری گریجویشن …
خیبرپختونخوامیں مزیددونیشنل انکیوبیشن سنٹرزقائم کئے جائینگے’وفاقی وزیربرائے آئی ٹی امین الحق

مزید خبریں
پشاور۔21دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیربرائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونی کیشن سیدامین الحق نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق ڈیجیٹل پاکستان کوعملی جامہ پہنانے کیلئے تمام وسائل وموثرپیمانے بروئے کارلائے جارہے ہیں،خیبرپختونخوامیں مزیددونیشنل انکیوبیشن سنٹرزقائم کئے جائیں گے، جوانوںکوتربیت دینے،روزگارکے مواقع فراہم کرنے اورنوجوانوںکی صلاحیتوںمیں نکھارپیداکرنے کیلئے وفاقی وزارت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی ہرممکن تعاون کیلئے ہمہ وقت تیارہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے نیشنل انکیوبیشن سنٹرپشاورمیں تیسری گریجویشن تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پروزیراعلیٰ خیبرپختونخواکے مشیربرائے انفارمیشن ٹیکنالوجی ضیاء اللہ بنگش اورسیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈٹیلی کمیونی کیشن شعیب احمدصدیقی بھی موجودتھے۔وفاقی وزیربرائے انفارمیشن ٹیکنالوجی این ٹیلی کمیونی کیشن سیدامین الحق نے نیشنل انکیوبیشن سنٹرکی خدمات کوبھرپورخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ خواتین کوروزگارکے مواقع فراہم کئے جائیںاورروزگارکے حوالے سے انکی بھرپوررہنمائی کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔انہوں نے کہاکہ فائبرآپٹک ،ٹاورز اور براڈبینڈ کومزیدبہتربنانے کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیںجبکہ جن خیبرپختونخواکے جن علاقوںمیں انٹرنیٹ نہیں ہے ان علاقوںمیں بھی انٹرنیٹ کی فراہمی کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں خیبرپختونخواسرفہرست ہے جس پرمیں صوبائی حکومت کوخراج تحسین پیش کرتاہوں۔وفاقی وزیرنے کہاکہ خیبرپختونخواکے نوجوانوں نے زندگی کے تمام شعبوںمیں ہمیشہ جذبے،ہمت،حوصلہ افزائی اورثابت قدمی کا مظاہرہ کیاہے اورآئندہ بھی زندگی کے مختلف میدانوںمیں کامیابی سے ہمکنارہونے کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخواکے نوجوانوں نے اپنے آپ کوجدت اورٹیکنالوجی کاایک مرکزبنانے کامیاب ہوگئے ہیں اورڈیجیٹل پاکستان کے خواب کوعملی جامہ پہنانے میں کلیدی کرداراداکررہے ہیں۔








