پاکستان اسٹاک ایکس چینج،کے ایس ای100انڈیکس 406.80پوائنٹس کی کمی سے 43333.76پوائنٹس پر بند

کراچی۔21دسمبر (اے پی پی):پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کوکاروبار حصص میں مندی چھائی رہی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس 406.80پوائنٹس کی کمی سے 43333.76پوائنٹس کی سطح پرآ گیاجبکہ حصص فروخت کا دبائو بڑھنے کے سبب55.44فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی ریکار ڈ کی گئی جس کی وجہ سے سرمایہ کاروںکو64 ارب87کروڑروپے سے زائدکا نقصان اٹھانا پڑاتاہم حصص کی لین دین …

کراچی۔21دسمبر (اے پی پی):پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کوکاروبار حصص میں مندی چھائی رہی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس 406.80پوائنٹس کی کمی سے 43333.76پوائنٹس کی سطح پرآ گیاجبکہ حصص فروخت کا دبائو بڑھنے کے سبب55.44فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی ریکار ڈ کی گئی جس کی وجہ سے سرمایہ کاروںکو64 ارب87کروڑروپے سے زائدکا نقصان اٹھانا پڑاتاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت7.01 زائد رہا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںٹریڈنگ کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے محتاط طرز عمل اپنایا گیا اورحصص فروخت کو ترجیح دیتے نظر آئے جس کے باعث مندی چھاگئی اور ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100انڈیکس43287پوائنٹس کی نچلی سطح پرآگیا۔بعد ازاں 43300پوائنٹس کی سطح بحال ہوگئی لیکن مندی کا رجحان غالب رہا اورکاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس 406.80پوائنٹس کی کمی سے 43333.76پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس223.01پوائنٹس کی کمی سے سے18023.20پوائنٹس، کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس246.50 پوائنٹس کی کمی سے30491.86 پوائنٹس اورکے ایم آئی 30انڈیکس1164.61پوائنٹس کم کر70481.99پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ۔مارکیٹ میں404کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 154کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ224میں کمی اور26کمپنیوں کے حصص کی قیمتوںمیں استحکام رہا۔ پیر کو 51 کروڑ 64 لاکھ 65 ہزار882شیئرز کا کاروبار ہوا جبکہ گزشتہ جمعہ کو48کروڑ26لاکھ28ہزار831حصص کے سودے ہوئے تھے۔ کاروبار میں مندی کے باعث مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ64ارب87کروڑ33لاکھ6ہزار190 روپے سے کم ہو کر 80 کھرب کی سطح سے گر کر79کھرب63ارب41کروڑ57لاکھ73ہزار190 روپے رہ گیا۔سرگرم کمپنیوں میں ورلڈ کال ٹیلی کام، ٹی آر جی پاکستان لمٹیڈ،انویسٹ بینک،پاک ریفائنری،پاک الیکٹرون،ایوانسیون لمٹیڈ،یونٹی فوڈز لمٹیڈ،بائیکو پیٹرولیم، حیسکول پیٹرول اور پی آئی اے سی(اے) شامل ہیں۔ قیمتوں میں اتار چڑھاو کے اعتبار سے نمایاں کمپنیوں میں سروس انڈسٹریز کے شیئرز کے بھائو 64.52روپے اضافے سے924.87روپے اورپاک ٹوبیکوکے حصص کے دام 49 روپے کے اضافے سے1599روپے ہوگئے جبکہ یونی لیور فوڈزکے شیئرکی قیمت1ہزارروپے کی کمی سے 12600 روپے اورنیسلے پاکستان کے حصص کے بھائو165روپے کی کمی سے6735روپے رہ گئے۔