اسلام آباد۔22دسمبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے خصوصی افراد کے حقوق سے متعلق لوگوں میں آ گاہی پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ذرائع ابلاغ خصوصی افراد کی فلاح و بہبود اور ان کے حوالے سے معاشرتی رویوں میں تبدیلی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔منگل کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف …
ذرائع ابلاغ خصوصی افراد کی فلاح و بہبود ، ان کے حوالے سے معاشرتی رویوں میں تبدیلی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے میڈیا کے نام خطوط

مزید خبریں
اسلام آباد۔22دسمبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے خصوصی افراد کے حقوق سے متعلق لوگوں میں آ گاہی پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ذرائع ابلاغ خصوصی افراد کی فلاح و بہبود اور ان کے حوالے سے معاشرتی رویوں میں تبدیلی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔منگل کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے میڈیا کو لکھے گئے اپنے خطوط میں کہا ہے کہ خصوصی افراد کے حقوق کے متعلق لوگوں میں آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان میں تقریباً 15 فیصد افراد مختلف قسم کی معذوری کا شکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد کو تعلیم کی کمی ، روز گار اور عوامی مقامات تک رسائی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ خصوصی افراد کی فلاح و بہبود ایک بڑا چیلنج ہے جس سے نمٹنے کے لئے معاشرے کے تمام طبقات کو کام کرنے کی ضرورت ہے۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ حکومت خصوصی افراد کو مالی طور پر خود مختار کرنے اور تعلیمی اداروں اور ملازمت کی جگہوں تک رسائی دینے کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔معاشرے کو خصوصی افراد کے حقوق اور مسائل کے بارے میں احساس دلانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد کی فلاح و بہبود اور معاشرتی رویوں میں بہتری لانے میں میڈیا کردار ادا کر سکتا ہے۔میڈیا نے بریسٹ کینسر اور کورونا وائرس کی وبا بارے آگاہی پیدا کرنے میں مثالی کردار ادا کیا ، انہوں نےامید ظاہر کی ہے کہ میڈیا خصوصی افراد کے حقوق کے فروغ میں ایک بار پھر تعاون کا مظاہرہ کرے گا۔








