صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا ا ٓواران میں شہید ہونے والے لانس نائیک محمد اقبال کو خراج عقیدت

اسلام آباد۔22دسمبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آواران ، بلوچستان میں شہید ہونے والے لانس نائیک محمد اقبال کے لواحقین سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے اور شہید کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ایوان صدر کے میڈیا ونگ کے مطابق صدر مملکت نے شہید کے درجات کی بلندی کی دعا اور شہید کو اُن کی خدمات اور بہادری پر خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے دعا کی کہ …

اسلام آباد۔22دسمبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آواران ، بلوچستان میں شہید ہونے والے لانس نائیک محمد اقبال کے لواحقین سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے اور شہید کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ایوان صدر کے میڈیا ونگ کے مطابق صدر مملکت نے شہید کے درجات کی بلندی کی دعا اور شہید کو اُن کی خدمات اور بہادری پر خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تبارک وتعالیٰ اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔