اسلام آباد۔22دسمبر (اے پی پی):پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریار آفریدی نےسوشل میڈیا سرگرم کشمیریوں سےکہا ہے کہ وہ بھارت کافاشسٹ ہندوتوا دور کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کریں۔وہ منگل کو یہاں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں آزاد جموں وکشمیر سے تعلق رکھنے والے سوشل میڈیا پر سرگرم اور نوجوان سرگرم رہنمائوں سے ملاقات کے دوران اظہار خیال کررہے تھے۔انہوں نے بلاگرز،وی لاگرزاورسوشل میڈیا پر سرگرم نوجوانوں پر …
چئیرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی سے آزاد جموں وکشمیر سے تعلق رکھنے والے سوشل میڈیا پر سرگرم اور نوجوان سرگرم رہنمائوں کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔22دسمبر (اے پی پی):پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریار آفریدی نےسوشل میڈیا سرگرم کشمیریوں سےکہا ہے کہ وہ بھارت کافاشسٹ ہندوتوا دور کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کریں۔وہ منگل کو یہاں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں آزاد جموں وکشمیر سے تعلق رکھنے والے سوشل میڈیا پر سرگرم اور نوجوان سرگرم رہنمائوں سے ملاقات کے دوران اظہار خیال کررہے تھے۔انہوں نے بلاگرز،وی لاگرزاورسوشل میڈیا پر سرگرم نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کریں اور دنیا کو بتائیں کہ کشمیر میں مودی حکومت کیا کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری تب ہماری بات سنے گی جب ہم کہیں شمار ہوں گے اور ہم انہیں بتائیں گے کہ ہم بھی ویسے ہی انسان ہیں جیسے دوسرے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف ایک بڑی جنگ لڑی ہے اور جیتی ہے۔ہم نے اپنی صلاحیتوں اور آگاہی سےدنیا کو حیران کردیا کہ کیسے ہم نے دہشت گردی،منشیات اور دشمن کے شیطانی چیلوں کو شکست دی۔انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ تیار رہیں تاکہ جب کشمیر کی آزادی کا وقت آئے تو وہ پاکستان کی اولین دفاعی لائن ثابت ہوں۔کشمیر کو بھارت کے چنگل سے آزاد کروانے کے مشن پر عمل پیرا ہوتے ہوئے مسرت عالم بھٹ، آسیہ اندرابی اور شبیر احمد شاہ پابند سلاسل ہیں اور انہیں مصائب میں جکڑاہوا ہے۔انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں پر زوردیا کہ وہ قومی مفاد اور سلامتی کے ساتھ ساتھ کشمیر کے کاز کے لئے متحد ہوجائیں۔انہوں نے کشمیری نوجوانوں کو پاکستان اور بیرون ممالک میں کشمیر کے حوالے سے اقدامات پر بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔








