اسلام آباد۔22دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات اسدعمر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کو ملکی معیشت کی تباہ کن صورتحال ورثے میں ملی ۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ہر گزرتے مہینے کے ساتھ تیزی سے بڑھتاجارہا ہے اور پاکستان پر بیرونی قرضوں کا بوجھ بھی بڑھتا جا رہا ہے۔ آپ ٹرن آؤٹ کو دیکھیں جو …
پی ٹی آئی حکومت کو ملکی معیشت کی تباہ کن صورتحال ورثے میں ملی، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات اسدعمر کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد۔22دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات اسدعمر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کو ملکی معیشت کی تباہ کن صورتحال ورثے میں ملی ۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ہر گزرتے مہینے کے ساتھ تیزی سے بڑھتاجارہا ہے اور پاکستان پر بیرونی قرضوں کا بوجھ بھی بڑھتا جا رہا ہے۔ آپ ٹرن آؤٹ کو دیکھیں جو پی ٹی آئی حکومت کی تشکیل کے ساتھ بہتر ہوا اور مسلسل بہتر ہوتا جارہا ہے۔ بڑے پیمانے پر خسارے سرپلس میں بدل گئے۔








