پاکستانی سی پیک کے ساتھ دلی وابستگی رکھتے ہیں،عاصم سلیم باجوہ

اسلام آباد۔22دسمبر (اے پی پی):پاکستان میں عوامی جمہوریہ چین کے سفارتخانہ کے زیراہتمام سی پیک پراجیکٹس میں بہترین خدمات سر انجام دینے والے ملازمین کے لئے ورچوئل تقسیمِ ایوارڈ کی تقریب کے دوران چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستانی چین کے ساتھ دلی وابستگی رکھتے ہیں۔ انہوں نے شرکاکو پاکستان اور چین کے مابین سی پیک تعاون کے حوالے سے آگاہ کیا۔ انہوں نے …

اسلام آباد۔22دسمبر (اے پی پی):پاکستان میں عوامی جمہوریہ چین کے سفارتخانہ کے زیراہتمام سی پیک پراجیکٹس میں بہترین خدمات سر انجام دینے والے ملازمین کے لئے ورچوئل تقسیمِ ایوارڈ کی تقریب کے دوران چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستانی چین کے ساتھ دلی وابستگی رکھتے ہیں۔ انہوں نے شرکاکو پاکستان اور چین کے مابین سی پیک تعاون کے حوالے سے آگاہ کیا۔ انہوں نے ایوارڈز جیتنے والے ملازمین کو مبارکباد پیش کی اور انہیں سخت محنت کرنے کی تاکید کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک کے ذریعے پاکستان عالمی ویلیو چَین میں داخل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک اب زباں زد عام لفظ بن چکا ہے۔