اسلام آباد۔22دسمبر (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیا سی ابلاغ شہباز گل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان میں وہ کلچر دے رہے ہیں جو اس سے پہلے موجود نہیں ہے، پہلے آپ نے کسی وزیراعظم کے منہ سے خود کے احتساب کی بات نہیں سنی ہوگی، یہ پانچویں سال میں کہتے ہیں کہ ہمیں کام نہیں کرنے دیا گیا، پھر یہ اشارے کرتے ہیں …
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے روابط امور شہباز گل کی نجی ٹی وی سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد۔22دسمبر (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیا سی ابلاغ شہباز گل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان میں وہ کلچر دے رہے ہیں جو اس سے پہلے موجود نہیں ہے، پہلے آپ نے کسی وزیراعظم کے منہ سے خود کے احتساب کی بات نہیں سنی ہوگی، یہ پانچویں سال میں کہتے ہیں کہ ہمیں کام نہیں کرنے دیا گیا، پھر یہ اشارے کرتے ہیں کہ ہمیں فلاں نے کام نہیں کرنے دیا، نون لیگ پانچ سال میں 25 ارب کی ایکسپورٹ کو نیگٹیو پر لے کر آئے ، ہم نے دو سال میں اسے پازیٹو کر دیا۔ منگل کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان بہت اچھا کام کر رہے اور اسے بہتر کام چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے کرنٹ اکائونٹ خسارہ بیس ارب چھوڑا ہم اس کو ہاف بلین سر پلس پر لے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح گزشتہ حکومتیں بھگت چکی ہیں ان سے یہ حکومت بہتر پرفارم کر رہی ہے ،ہمار موازنہ ان سے کرنا ہے درست نہیں۔ شہباز گل نے کہا کہ ہم نے جو وعدے کیے تھے وہ پانچ سالوں میں پورے کرنے ہیں، ہماری حکومت کو ختم ہونے میں ابھی ڈھائی سال باقی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم صنعتوں کو بحال کر رہے ہیں، پنجاب میں کنسٹرکشن کے کام سے ڈائریکٹ پانچ لاکھ نوکریاں پیدا ہوں گی اور انڈسٹریز میں مزید نوکریاں آئیں گی۔ ایگری کلچر کے بارے سوال کے جواب میں کسان کو پچھلی حکومتوں نے بہتر طریقے سے ٹریٹ نہیں کیا ہماری حکومت میں شوگر ملیں مقررہ وقت پر چلیں اور 60 روز میں 95 فیصد کسانوں کو ان کے گنے کے پیسے ان کے اکائونٹ میں وقت پر ملے،کسان کو جتنا بہتر ماحول ہم نے فراہم کیا ہے اس سے پہلے کسی اور حکومت نے نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ جو نظام ستر سال سے ٹھیک نہیں ہوا ہمیں دو سال میں اسے ٹھیک کرنے کا کہا جا رہا ہے۔








