پاکستان جنوبی افریقہ ٹیسٹ میچ،جنوبی افریقہ نے چائے کے وقفہ پر 6 وکٹوں کے نقصان پر179 رنز بنالئے

کراچی۔26جنوری (اے پی پی):جنوبی افریقہ نے چائے کے وقفہ پر6 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز بنالئے، جنوبی افریقہ نے کھانے کے وقفے سے لیکر چائے کے وقفہ کے دوران دوسرے سیشن میں مجموعی اسکور میں 85 رنز کا اضافہ کیا۔ نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے مابین پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز منگل کو جنوبی افریقہ کی ٹیم نے چائے کے وقفہ …

کراچی۔26جنوری (اے پی پی):جنوبی افریقہ نے چائے کے وقفہ پر6 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز بنالئے، جنوبی افریقہ نے کھانے کے وقفے سے لیکر چائے کے وقفہ کے دوران دوسرے سیشن میں مجموعی اسکور میں 85 رنز کا اضافہ کیا۔ نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے مابین پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز منگل کو جنوبی افریقہ کی ٹیم نے چائے کے وقفہ پر179 رنز بنائے اور ان کے6 کھلاڑی آئوٹ ہوئے۔جنوبی افریقہ کے اوپنرز ڈین ایلگر اور ایڈن مارک ریم نے اننگز کا آغاز کیا تاہم شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی کی بالنگ کے سامنے دونوں بیٹمین پر اعتماد نظر نہیں آئے اور جب اسکور30 رنز پر پہنچا تو ایڈن مارک ریم انفرادی اسکور 13 رنز پر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پرعمران بٹ کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے، انہوں نے اپنی اننگ میں 16 گیندوں کا سامنا کیا اور 3 چوکے لگائے۔ جس کے بعد راسی وینڈر سوزن کھیلنے آئے اور وہ بھی زیادہ دیر وکٹ پر ٹھہر نہیں سکے اور30 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 3 چوکوں کی مدد سے 17 رنز بنانے کے بعد بابر اعظم کی تھرو پر محمد رضوان نے انہیں رن آئوٹ کردیا۔کھانے کے وقفہ کے جنوبی افریقہ کے آئوٹ ہونے والے تیسرے بیٹسمین فاف ڈپلیسی تھے، انہوں نے 4 چوکوں کی مدد سے 23 رنز بنائے اور محمد رضوان کی گیند پر وکٹ کیپر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے۔ان کے آئوٹ ہونے کے بعد کپتان کوئنٹن ڈی کوک مجموعی اسکور 133 رنز پر آئوٹ ہوئے، وہ15 رنز بناکر نعمان علی کی گیند پر عمران بٹ کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے۔ چوتھے کھلاڑی کے آئوٹ ہونے فوراً بعد جنوبی افریقہ کی پانچویں وکٹ بھی گر گئی اور ڈین ایلگر بھی پویلین لوٹ گئے،۔ ڈین ایلگر نے 9 چوکوں کی مدد سے 58 رنز اسکور کئے، ان کا کیچ بابراعظم نے نعمان علی گیند پر لیا۔جنوبی افریقہ کے ٹیمباباوئوما بھی زیر دیر وکٹ پر ٹہر نہ سکے اور وہ 17 رنز بناکر رن آئوٹ ہوگئے۔ جنوبی افریقہ نے کھانے کے وقفے سے لیکر چائے کے وقفہ کے دوران دوسرے سیشن میں مجموعی اسکور میں 85 رنز کا اضافہ کیا۔ کھانے کے وقفہ پر جنوبی افریقہ کی ٹیم نے 26اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 94رنز بنائے تھے۔اس سے قبل جنوبی افریقہ کی ٹیم کے کپتان کوئنٹن ڈی کوک نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔جنوبی افریقہ کی ٹیم میں ایڈن مارک ریم،ڈین ایلگر،فاف ڈپلیسی،راسی وینڈر سوزن،ٹیمباباوئوما،کپتان کوئنٹن ڈی کوک،جورج لینڈی،کیشیومہاراج، کاگیسورابادا ،این رچ نارٹ جی اور لیونکری ناجی بی شامل ہیں جبکہپاکستان کی ٹیم میں عابد علی، عمران بٹ (ڈیبیو)،اظہر علی، کپتان بابراعظم،فواد عالم، محمد رضوان،فہیم اشرف، یاسر شاہ،حسین علی، نعمان علی(ڈیبیو) اور شاہین آفریدی شامل ہیں۔ میچ میں امپارنگ کے فرائض احسن رضا اور علیم ڈار سرانجام دے رہے ہیں جبکہ ٹی وی امپائر آصف یعقوب ہیں۔ میچ کے آغاز کے قبل دونوں ٹیموں کے قومی ترانے بجائے گئے۔ یار رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیموں کے مابین 13 سال سے زائد عرصے کے بعد ٹیسٹ میچ کھیل جارہا ہے۔جنوبی افریقہ کی ٹیم پاکستان کے خلاف 2 ٹیسٹ میچ کھیلے گی جبکہ 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز بھی کھیلی جائے گی، جنوبی افریقہ ٹیم کی قیادت وکٹ کیپر بیٹسمین کوئنٹن ڈی کوک کررہے ہیں، دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا ٹیسٹ میچ 4 فروری سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا جبکہ تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کی سیریز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلی جائے گی۔

مزید خبریں