فواد عالم نےپروٹیز کےخلاف پہلے ٹیسٹ میں کیریئر کی تیسری سنچری بنالی

اسلام آباد۔27جنوری (اے پی پی):پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل رائونڈر فواد عالم نے جنوبی افریکا کے خلاف شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیسٹ کیریئر کی تیسری سنچری جڑ دی۔ بدھ کو کراچی کے نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے دو میچوں کی سیریز کے پہلےٹیسٹ میچ میں پاکستان ٹیم کے مایہ ناز آل رائونڈر فواد عالم نے پہلی اننگز میں انتہائی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے …

اسلام آباد۔27جنوری (اے پی پی):پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل رائونڈر فواد عالم نے جنوبی افریکا کے خلاف شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیسٹ کیریئر کی تیسری سنچری جڑ دی۔ بدھ کو کراچی کے نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے دو میچوں کی سیریز کے پہلےٹیسٹ میچ میں پاکستان ٹیم کے مایہ ناز آل رائونڈر فواد عالم نے پہلی اننگز میں انتہائی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف پروٹیز بائولر ز کے سامنے ڈٹ گئے بلکہ ان کی خوب دھلائی کرتے ہوئے فہیم اشرف کے ساتھ ملکر ساتویں وکٹ پر 102رنز کی شراکت داری قائم کی اور اس دوران انہوں نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی تیسری سنچری سکور کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو مہمان ٹیم کے خلاف 58رنز کی برتری دلا دی۔ فواد عالم نے 245گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے2خوبصورت چھکوں اور 9چوکوں کی مدد سے انفرادی 109رنز بنائے۔ یہ فواد عالم کے ٹیسٹ کیریئر کی تیسری سنچری ہے۔ فواد عالم کو 109کے انفرادی سکور پر نگیڈی نے بایوما کے ہاتھوں کیچ آئوٹ کیا۔

مزید خبریں