دبئی۔27جنوری (اے پی پی):انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پلیئر آف دی منتھ ایوارڈز کرانے کا اعلان کردیا ہے، پاکستان کی خاتون کرکٹر ندا ڈار فہرست میں شامل ہیں۔ بدھ کو آئی سی سی کرکٹ گورننگ باڈی نے اپنی پریس ریلیز میں کہا کہ پلیئر آف دی منتھ ایوارڈز کا فیصلہ سابق کھلاڑیوں، براڈ کاسٹرز اور دنیا بھر کے صحافیوں پر مشتمل ایک آزاد آئی سی سی ووٹنگ اکیڈمی …
آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ ایوارڈز متعارف کرا دیا

مزید خبریں
دبئی۔27جنوری (اے پی پی):انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پلیئر آف دی منتھ ایوارڈز کرانے کا اعلان کردیا ہے، پاکستان کی خاتون کرکٹر ندا ڈار فہرست میں شامل ہیں۔ بدھ کو آئی سی سی کرکٹ گورننگ باڈی نے اپنی پریس ریلیز میں کہا کہ پلیئر آف دی منتھ ایوارڈز کا فیصلہ سابق کھلاڑیوں، براڈ کاسٹرز اور دنیا بھر کے صحافیوں پر مشتمل ایک آزاد آئی سی سی ووٹنگ اکیڈمی شائقین کے ساتھ مل کر کرے گی۔ شائقینآن لائن ووٹنگ کے ذریعے ہر ماہ کی یکم تاریخ سے اپنی رائے کا اظہار کرسکیں گے۔ کامیاب کھلاڑیوں کا اعلان ہر 15 دن بعد کیا جائے گا۔ جنوری کے آئی سی سی مینز پلیئر آف دی منتھ ایوارڈز کے لئے بھارت کے محمد سراج، واشنگٹن سندر، ٹی نتاراجن، ریشبھ پانٹ، روی چندرن ایشون کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ انگلینڈ کے کپتان جوئے روٹ، افغانستان کے رحمان اللہ گرباز اور آسٹریلوی بلے باز سٹیو سمتھ بھی ایوارڈ کے لئے نامزد کئے گئے ہیں۔ پاکستان کا کوئی کھلاڑی جنوری کے لئے لسٹ میں جگہ نہیں بنا سکا۔ آئی سی سی ویمنز پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے لئے پاکستان کی ندا ڈار اور جنوبی افریقہ کی ماریزانے کیپ اور نادینی ڈی کلرک فہرست میں شامل ہیں۔








