نوویک جوکووچ نے نویں مربتہ آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا، فائنل میں ڈینیئل میدویدوف کو شکست دےکر مجموعی طور پر 18واں گرینڈ سلام ٹائٹل اپنے نام کیا

میلبورن ۔21فروری (اے پی پی):سربیا کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک نوویک جوکووچ نے ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کرتے ہوئے نویں مرتبہ آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ نوویک جوکووچ نے مینز سنگلز فائنل میچ میں حریف روسی کھلاڑی ڈینیئل میدویدوف کو شکست دے کت مجموعی طورپر 18 گرینڈ سلام ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ نوویک جوکووچ نے فائنل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے …

میلبورن ۔21فروری (اے پی پی):سربیا کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک نوویک جوکووچ نے ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کرتے ہوئے نویں مرتبہ آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ نوویک جوکووچ نے مینز سنگلز فائنل میچ میں حریف روسی کھلاڑی ڈینیئل میدویدوف کو شکست دے کت مجموعی طورپر 18 گرینڈ سلام ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ نوویک جوکووچ نے فائنل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈینیئل میدویدوف کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دے کرنہ صرف ٹائٹل کا بھرپور دفاع کیا بلکہ نویں مرتبہ آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیتے کا اعزاز حاصل کیا۔

اتوار کو آسٹریلین کے مشہور شہر میلبورن میں کھیلے گئے رواں سال کے پہلے گرینڈ سلام کے مینز سنگلز فائنل میچ میں دفاعی چیمپئن اور عالمی نمبر ایک نوویک جوکووچ نے انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف روسی کھلاڑی ڈینیئل میدویدوف کو سیدھے سیٹ میں شکست دے کر آسٹریلوی اوپن کاٹائٹل نویں مرتبہ اپنے نام کرلیا۔ جوکووچ نے اس کامیابی کے بعد روسی ٹینس سٹار ڈینیئل میدویدوف کی مسلسل 20 میچوں میں کامیابی کے تسلسل کو بھی توڑ دیا۔

دونوں کھلاڑیوں کے درمیان فائنل میچ کو میلبورن پارک کے ایرینا سٹیڈیم میں قریب ر 7،400 شائقین نے بیٹھ کر میچ دیکھا۔ نوویک جوکووچ نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ڈینیئل میدویدوف کو سٹریٹ سیٹس میں 5-7، 2-6 اور 2-6 سے شکست دی۔ اس فتح کے ساتھ نوویک جوکووچ نے مسلسل تیسری مرتبہ آسٹریلین اوپن ٹینس کا ٹائٹل جیت کر ہیٹ ٹرک بھی مکمل کر لی۔ نوویک جوکووچ نے 2019، 2020 اور 2021 میں آسٹریلین اوپن ٹینس کا ٹائٹل مسلسل جیتا اور اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی ، نوویک جوکووچ نے نویں مرتبہ آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کیا اور یوں ان کے گرینڈ سلام ٹائٹل کی تعداد 18 ہوگئی ہے۔ دونوں فائنلسٹ کھلاڑیوں کے درمیان فائنل میچ ایک گھنٹہ اور 53 منٹ تک جاری رہا۔