میٹ پاویک اور نکولا مکٹک پر مشتمل کروشین جوڑی اے ٹی پی روٹرڈیم اوپن ٹینس مینز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئی

78
ڈنمارک کے ہولگر رونے کا بیسل اوپن ٹینس مینز سنگلز کا فاتحانہ آغاز

روٹر ڈیم۔6مارچ (اے پی پی):میٹ پاویک اور نکولا مکٹک پر مشتمل کروشین سیکنڈ سیڈڈ جوڑی اے ٹی پی روٹرڈیم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئی ۔

انہوں نے ٹورنامنٹ کے مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میچ میں فرانسیسی کھلاڑی پیری ہیوز اور ان کے جرمن جوڑی دار جان لینارڈ سٹروف کو شکست دے کر ایونٹ کا سیمی فائنل میچ کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ ہالینڈ میں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میچ میں میٹ پاویک اور نکولا مکٹک پر مشتمل کروشین سیکنڈ سیڈڈ جوڑی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف فرانس کے پیری ہیوز اور ان کے جرمن جوڑی دار جان لینارڈ سٹروف کو سخت مقابلے کے بعد 6-3، 3-6 اور 7-10سے شکست دیکرٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میچ میں فاتح جوڑی کا مقابلہ جریمی چارڈے اور ان کے ہم وطن جوڑی دار فاربرائس مارٹن سے ہوگا۔