اسلام آباد۔7مارچ (اے پی پی):شاہد آفریدی کی بیٹی کی شاہین شاہ آفریدی سے منگنی کے معاملے پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پر اپنا موقف پیش کردیا۔اتوار کو اپنے ٹویٹ میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کے خاندان نے میری بیٹی کے رشتہ کے لئے رابطہ کیا ہے،دونوں خاندان آپس میں رابطہ میں ہیں۔ شاہد آفریدی …
شاہین شاہ آفریدی کے خاندان نے میری بیٹی کے رشتہ کے لئے رابطہ کیا ہے۔شاہد آفریدی کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد۔7مارچ (اے پی پی):شاہد آفریدی کی بیٹی کی شاہین شاہ آفریدی سے منگنی کے معاملے پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پر اپنا موقف پیش کردیا۔اتوار کو اپنے ٹویٹ میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کے خاندان نے میری بیٹی کے رشتہ کے لئے رابطہ کیا ہے،دونوں خاندان آپس میں رابطہ میں ہیں۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں، اللہ نے چاہا یہ جوڑا بھی بن جائے گا۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ میری دعا ہے شاہین کے ساتھ ہیں، شاہین کامیابی کی منازل طے کرے۔








