روٹر ڈیم۔8مارچ (اے پی پی):روس کے ٹینس سٹار آندرے روبلوف نے اے ٹی پی روٹرڈیم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔انہوں نے مینز سنگلز فائنل میں ہنگری کے ٹینس کھلاڑی مارٹن فوکووکس کو شکست دے کر گزشتہ سات ماہ میں چوتھا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ ہالینڈ میں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز فائنل میچ میں روس کے ٹینس سٹار اور فورتھ سیڈڈ آندرے روبلوف نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ہنگری کے کھلاڑی مارٹن فوکووکس کو ٹائی بریک پر 6-7(4-7) اور 4-6 سے شکست دیکر ٹورنامنٹ جیت لیا۔
گزشتہ سال ستمبر کے بعد سے آندرے روبلوف ہیمبرگ ، سینٹ پیٹرزبرگ اور ویانا میں ٹائٹل جیت چکے ہیں ، اور وہ روسی ٹیم میں شامل تھے جس نے پچھلے مہینے غیر درجہ بندی والا اے ٹی پی کپ جیتا تھا۔روٹرڈیم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت کر آندرے روبلوف نے سات مہینوں میں اپنا چوتھا ٹور سنگلز ٹائٹل اپنے نام کرلیا ۔