روٹر ڈیم۔8مارچ (اے پی پی):میٹ پاویک اور نکولا مکٹک پر مشتمل کروشین سیکنڈ سیڈڈ جوڑی نے اے ٹی پی روٹرڈیم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ فاتح جوڑی نے مینز ڈبلز فائنل میں جرمنی کے ٹینس سٹار کیون کراوئٹز اور ان کے رومانیہ کے جوڑی دار ہوریا ٹکائو کو شکست دے کر ایونٹ اپنے نام کرلیا۔
ہالینڈ میں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز فائنل میں میٹ پاویک اور نکولا مکٹک پر مشتمل کروشین سیکنڈ سیڈڈ جوڑی انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف جرمنی کے ٹینس سٹار کیون کراوئٹز اور ان کے رومانیہ کے جوڑی دار ہوریا ٹکائکو کو ٹائی بریک پر 6-7(7-9)اور 2-6 سے شکست دی۔