آئی سی سی نے نئی ٹی ٹونٹی رینکنگ جاری کردی، بابراعظم چوتھے نمبر پر چلے گئے

دبئی ۔10مارچ (اے پی پی):انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹونٹی کی تازہ رینکنگ جاری کردی، بابر اعظم ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر چلے گئے۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ نئی ٹی 20 رینکنگ کے مطابق بلے بازوں میں انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ 2 آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ درجے ترقی کے ساتھ دوسرے …

دبئی ۔10مارچ (اے پی پی):انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹونٹی کی تازہ رینکنگ جاری کردی، بابر اعظم ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر چلے گئے۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ نئی ٹی 20 رینکنگ کے مطابق بلے بازوں میں انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ 2 آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ درجے ترقی کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

بھارت کے لوکیش راہول ایک درجے ترقی کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسرے سے چوتھے نمبر پر چل گئے ہیں۔اس کے علاوہ جنوبی افریقہ کے راسی وینڈر دوسان 5ویں، بھارتی کپتان ویرات کوہلی چھٹے، آسٹریلیا کے گلین میکسویل 7ویں، کیوی اوپنر مارٹن گپٹل 8ویں، افغانستان کے حضرت اللہ زازئی 9ویں اور برطانوی کپتان این مورگن دسویں نمبر پر موجود ہیں۔

آئی سی سی باولرز رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان پہلے، جنوبی افریقہ کے تبریز شمسی دوسرے، افغانستان کے مجیب الرحمان تیسرے نمبر پر ہیں۔ پاکستان کا کوئی باولر ٹاپ ٹین میں جگہ نہیں بنا سکا۔ فاسٹ باولر شاہین آفریدی 13ویں نمبر پر موجود ہیں۔ آل راونڈرز کی فہرست میں افغانستان کے محمد نبی سرفہرست ہیں جبکہ شکیب الحسن دوسرے اور گلین میکسوین تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ واضح رہے آئی سی سی ٹی ٹونٹی ٹیم رینکنگ میں انگلینڈ پہلے ، بھارت دوسرے، آسٹریلیا تیسرے اور پاکستان چوتھے نمبر پر موجود ہے۔