مارش کپ ٹورنامنٹ، تسمانیہ نے سائوتھ آسٹریلیا کو 9وکٹوں سے ہرا دیا

70

میلبورن۔12مارچ (اے پی پی):مارش ون ڈے کپ میں تسمانیہ نےسائوتھ آسٹریلیا کو باآسانی 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔فاتح ٹیم نے 105 رنز کاہدف17.3 اوورز میں 1 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ کپتان ٹم پین نے 54 اور کالیب جیول ناقابل شکست 43رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

جمعہ کو جنکشن اوول، میلبورن میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے ساتویں میچ میں تسمانیہ کے بائولرز کی عمدہ بائولنگ کے باعث سائوتھ آسٹریلیا کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 32ویں اوورز میں 104رنز بناکر آئوٹ ہو گئی۔

فرگسن نے 26اور ہیری نیلسن نے 19رنز بنائے ۔ ٹام اینڈرویوز نے تین جبکہ جیکسن برڈ ، ریلی میریڈتھ اورجیروڈ فریمین نے دو، دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔جواب میں کپتان ٹم پین کے 54 اور کالیب جیول کے ناقابل شکست 43رنز کی اننگزکی بدولت تسمانیہ نے 105رنز کا آسان ہدف 17.3 اوورز میں 1 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ریلی میریڈتھ میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔