اسلام آباد۔21مارچ (اے پی پی):راوی کلب نے قائداعظم کلب کو 3-0 گول سے شکست دے کر اسلام آباد ٖفٹ بال ’’چیلنج کپ ٹورنامنٹ ‘‘کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی، ٹی اینڈ ٹی فٹ بال گرائونڈ میں کھیلےگئے ٹورنامنٹ کے پہلے کوارٹر فائنل میں وقفے تک راوی کلب کو ایک گول کی برتری حاصل تھی دوسرے ہاف میں راوی کلب نے مزید دو گول کرکے مقابلہ 3-0 گول سے جیت لیا۔ …
راوی کلب نے قائداعظم کلب کو شکست دے کر اسلام آباد فٹ بال ’’چیلنج کپ ٹورنامنٹ‘‘ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی

مزید خبریں
اسلام آباد۔21مارچ (اے پی پی):راوی کلب نے قائداعظم کلب کو 3-0 گول سے شکست دے کر اسلام آباد ٖفٹ بال ’’چیلنج کپ ٹورنامنٹ ‘‘کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی، ٹی اینڈ ٹی فٹ بال گرائونڈ میں کھیلےگئے ٹورنامنٹ کے پہلے کوارٹر فائنل میں وقفے تک راوی کلب کو ایک گول کی برتری حاصل تھی دوسرے ہاف میں راوی کلب نے مزید دو گول کرکے مقابلہ 3-0 گول سے جیت لیا۔ پہلے ہاف کے 22 ویں منٹ میں ولید نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جس کو دوسرے ہاف کے 12 ویں منٹ میں حیات نے دگنا کرتے ہوئے مقابلہ 2-0 کردیا، راوی کلب کی جانب سے تیسرا گول 38 ویں منٹ میں زبیر نے کرکے مقابلہ 3-0 گول کردیا جو مقررہ وقت تک جاری رہا۔
قائداعظم کلب کے کھلاڑیوں نے مارجن کم کرنے کی بھر پور کوشش کی لیکن ناکام رہے میچ کمشنر کے فرائض چوہدری شاہد صدیق اور ریفری کے فرائض چمن خان نے انجام دیئے، اس موقع پر راوی فٹ بال کلب کے صدر سید تنویراحمد نے ٹیم کی کامیابی پر کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اگر ٹیم کے کھلاڑی ایسے ہی جذبے کے ساتھ کھیلے تو راوی کلب ٹورنامنٹ کے فائنل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ ٹورنامنٹ کے مزید دو کوارٹرفائنل میچ(کل) منگل کو ٹی اینڈ ٹی فٹ بال گرائونڈ اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے ، تیسرا کوارٹر فائنل میچ کرن کلب اور اسلام آباد اکیڈمی کلب کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ چوتھے کوارٹرفائنل میں اکبر کلب کا مقابلہ ایور گرین کلب سے ہوگا۔








