پاکستان ڈے باکسنگ ٹورنامنٹ کے دو روزہ مقابلےپیر سے شروع ہو نگے

اسلام آباد۔21مارچ (اے پی پی):پاکستان ڈے باکسنگ ٹورنامنٹ کے دو روزہ مقابلے پیر سے استاد علی محمد قمبرانی باکسنگ اسٹیڈیم ککری گراؤنڈ لیاری میں شروع ہو نگے۔ گذشتہ روز سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدر اصغر بلوچ نے بتایاکہ ایونٹ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور ایونٹ میں تین کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں بوائز، جونیئر اوریوتھ کلاس کے باکسرز حصہ لیں گے۔ بوائز …

اسلام آباد۔21مارچ (اے پی پی):پاکستان ڈے باکسنگ ٹورنامنٹ کے دو روزہ مقابلے پیر سے استاد علی محمد قمبرانی باکسنگ اسٹیڈیم ککری گراؤنڈ لیاری میں شروع ہو نگے۔ گذشتہ روز سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدر اصغر بلوچ نے بتایاکہ ایونٹ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور ایونٹ میں تین کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں بوائز، جونیئر اوریوتھ کلاس کے باکسرز حصہ لیں گے۔

بوائز کلاس کے ویٹ کیٹگریز میں 36 کلو گرام، 38 کلوگرام، 40 کلوگرام، 42کلوگرام اور 44 کلو گرام شامل ہیں، جونیئرکلاس کے مقابلوں میں 46 کلوگرام، 48 گلوگرام، 50 کلوگرام، 52 کلوگرام، 54 کلو گرام اور یوتھ کلاس میں 69 کلوگرام، 64گرام، 60 کلوگرام،56 کلوگرام، 52 کلوگرام، 49 کلو گرام کے باکسرز حصہ لیں گے، تقریب کی مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ سندھ کی معاونین خصوصی محترمہ نسیمہ بلوچ ہوں گی۔ یہ ایونٹ کراچی ساؤتھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اور سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے تعاون سے کھیلا جائے گا۔