فرحان محبوب کو حسن کارکردگی کے صدارتی ایوارڈ پر مبارکباد

اسلام آباد۔25مارچ (اے پی پی):پروفیشنل اسکواش کھلاڑی فرحان محبوب کو 23 مارچ 2021 کو حسن کارکردگی کے صدارتی ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ یہ ایوارڈ انہیں پاکستان اسکواش فیڈریشن (پی ایس ایف) کی تجاویز پر بین الاقوامی اسکواش کے بڑے ایونٹس میں ان کی شاندار کارکردگی کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔جمعرات کو پاکستان سکواش فیڈریشن (پی ایس ایف) کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق صدر پی ایس ایف، …

اسلام آباد۔25مارچ (اے پی پی):پروفیشنل اسکواش کھلاڑی فرحان محبوب کو 23 مارچ 2021 کو حسن کارکردگی کے صدارتی ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ یہ ایوارڈ انہیں پاکستان اسکواش فیڈریشن (پی ایس ایف) کی تجاویز پر بین الاقوامی اسکواش کے بڑے ایونٹس میں ان کی شاندار کارکردگی کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔جمعرات کو پاکستان سکواش فیڈریشن (پی ایس ایف) کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق صدر پی ایس ایف، سینئر نائب صدر (ایئر مارشل عامر مسعود) اور پاکستان اسکواش فیڈریشن کے تمام سٹاف نے فرحان محبوب کو اس ایوارڈ کے حصول پر دلی مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔ فرحان محبوب کیلئے صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی ملنا بالخصوص جونیئر اسکواش کھلاڑیوں اور دیگر کھلاڑیوں کے لئے حوصلہ افزا ثابت ہو گا ۔ توقع ہے کہ پاکستانی اسکواش کھلاڑی مستقبل میں بھی اسکواش کے کھیل میں ملک و قوم کا نام روشن کرنے کے لئے کوشاں رہیں گے۔