جونی بیئرسٹو کی ون ڈے میں 11 ویں سنچری

پونے۔27مارچ (اے پی پی):انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے جارح بلے باز جونی بیئرسٹو نے ون ڈے کیریئر کی 11 ویں سنچری داغ دی۔ انہوں نے بھارت کے خلاف کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 124 رنز کی دلکش اننگز کھیلی۔ اس شاندار کارکردگی پر انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ جونی بیئرسٹو کی یہ ون ڈے انٹرنیشنل میں 11 ویں …

پونے۔27مارچ (اے پی پی):انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے جارح بلے باز جونی بیئرسٹو نے ون ڈے کیریئر کی 11 ویں سنچری داغ دی۔ انہوں نے بھارت کے خلاف کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 124 رنز کی دلکش اننگز کھیلی۔ اس شاندار کارکردگی پر انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ جونی بیئرسٹو کی یہ ون ڈے انٹرنیشنل میں 11 ویں سنچری ہے۔ وہ انگلینڈ کی جانب سے ایک روزہ کرکٹ میں زیادہ سنچریاں بنانے والے چوتھے بلے باز ہیں۔