میامی۔31مارچ (اے پی پی):امریکا کی ہیلی کارٹر اور ان کی برازیلین جوڑی دار لوئس سٹیفانی میامی اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں ۔ انہوں نے ویمنز ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں امریکا کی آسیہ محمد اور ان کی ہم وطن جوڑی دار جیسکا پیگولا کو شکست دیکر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔ میامی اوپن کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ ہارڈ روک سٹیڈیم، …
ہیلی کارٹر اور ان کی جوڑی دار لوئس سٹیفانی میامی اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

مزید خبریں
میامی۔31مارچ (اے پی پی):امریکا کی ہیلی کارٹر اور ان کی برازیلین جوڑی دار لوئس سٹیفانی میامی اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں ۔ انہوں نے ویمنز ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں امریکا کی آسیہ محمد اور ان کی ہم وطن جوڑی دار جیسکا پیگولا کو شکست دیکر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔
میامی اوپن کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ ہارڈ روک سٹیڈیم، فلوریڈا میں جاری ہے، ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے ویمنز ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں امریکا کی ہیلی کارٹر اور ان کی کی برازیلین جوڑی دار لوئس سٹیفانی نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف امریکا کی آسیہ محمد اور ان کی ہم وطن جوڑی دار جیسکا پیگولا کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 1-6 سے شکست دے کر ایونٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
واضح رہے کہ ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میں امریکا کی ہیلی کارٹر اور ان کی کی برازیلین جوڑی دار لوئس سٹیفانی کا مقابلہ کینیڈین ٹینس کھلاڑی گیبریلا ڈابروسکی اور ان کی میکسیکن جوڑی دار جیولیانا میریون اولموس سے ہوگا۔








