چیف آف ایئرسٹاف انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ 31 مئی سے شروع ہوگی

99
ایشین سکواش فیڈریشن کی جنرل کونسل کا اجلاس (کل )ہفتہ کو ہانگ کانگ میں ہوگا
ایشین جونیئر انفرادی سکوائش چیمپئن شپ ،پاکستان کے نعمان خان نے سونے،احمدریحان نے چاندی اور عبداللہ نے کانسی کاتمغہ جیت لیا

اسلام آباد۔2اپریل (اے پی پی):پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام چیف آف ایئرسٹاف انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ 31 مئی سے مصحف سکواش کمپلیکس اسلام آباد شروع ہوگی،پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل گروپ کیپٹن طاہر سلطان نے سرکاری خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں شروع ہیں جس میں پاکستان سمیت مختلف ممالک کے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے،

ٹورنامنٹ میں مرد ایونٹ کے لئے 30 ہزار ڈالر اور خواتین ایونٹ کے لئے 12 ہزار ڈالر کی انعامی رقم رکھی گئی ہے اور ایونٹ 4 جون تک جاری رہے گا، ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل مقابلے 2 جون کو ، سیمی فائنل مقابلے 3 جون کو کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل مقابلے 4 جون کو کھیلے جائیں گے اور فائنل کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے،