بابراعظم کی ون ڈے کیریئرکی 13ویں سنچری

سنچورین ۔2اپریل (اے پی پی):قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں اپنے کیریئر کی 13ویں سنچری مکمل کی۔ جمعہ کو سنچورین میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے دھواں دھار اننگز کھیلی اور گرائونڈ کے چاروں طرف دلکش سٹروکس لگائے۔ بابراعظم جب بیٹنگ کر رہے تھے تو ان کے سامنے جنوبی افریقی بائولرز بے بس …

سنچورین ۔2اپریل (اے پی پی):قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں اپنے کیریئر کی 13ویں سنچری مکمل کی۔ جمعہ کو سنچورین میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے دھواں دھار اننگز کھیلی اور گرائونڈ کے چاروں طرف دلکش سٹروکس لگائے۔ بابراعظم جب بیٹنگ کر رہے تھے تو ان کے سامنے جنوبی افریقی بائولرز بے بس نظر آئے۔

بابراعظم نے 104 گیندوں پر 103 رنز بنائے’ ان کی دھواں دار اننگز میں 17 چوکے شامل ہیں۔ یہ ان کے کیریئر کی 13ویں سنچری تھی۔ بابراعظم 103 رنز بنا کر نارٹجی کے ہاتھوں آئوٹ ہوئے۔ کپتان بابراعظم نے امام الحق کے ساتھ مل کر 177 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی۔ بابراعظم کو شاندار اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا۔