جنوبی افریقہ کے خلاف فتح سے اعتماد میں اضافہ ہوا’ دوسرے میچ میں جیت کے تسلسل کو برقرار رکھیں گے، بابراعظم

سنچورین۔2اپریل (اے پی پی):قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں فتح سے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔دوسرے میچ میں جیت کے تسلسل کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔ جمعہ کو جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں فتح حاصل کرنے کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ میچ کے آغاز میں اپنے بائولرز کو یہی …

سنچورین۔2اپریل (اے پی پی):قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں فتح سے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔دوسرے میچ میں جیت کے تسلسل کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔ جمعہ کو جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں فتح حاصل کرنے کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ میچ کے آغاز میں اپنے بائولرز کو یہی کہا تھا کہ لائن پر بائولنگ کرنی ہے’ شروع میں بال تھوڑا سوئنگ بھی ہو رہا تھا جس کا بھرپور فائدہ اٹھایا۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ کی ابتدائی وکٹیں شروع میں ہی حاصل کرکے انہیں پریشر میں ڈال دیا جس سے وہ بڑا ٹوٹل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ جب بیٹنگ کے لئے گیا تو کوشش یہی تھی کہ امام الحق کے ساتھ مل کر جتنی بڑی پارٹنر شپ لگائیں گے ہماری ٹیم کے لئے بہتر ہوگا اور اس میں کامیاب ہوئے۔

جنوبی افریقی فاسٹ بائولر نورٹجی نے شاندار بائولنگ کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہ میچ بہت پہلے جیت سکتے تھے لیکن ہماری یکے بعد دیگرے وکٹیں گرنے سے میچ سنسنی خیز صورتحال اختیار کرگیا۔ ہماری کوشش ہوگی کہ اگلے میچ میں غلطیوں کو نہ دہرائیں۔ بابراعظم نے کہا کہ اس جیت سے کافی اعتماد ملا ہے اور اسی اعتماد کے ساتھ اگلے میچ میں کھیلیں گے۔ دوسرے میچ میں جیت کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے سیریز اپنے نام کریں گے۔