اسلام آباد۔3اپریل (اے پی پی):قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی نے10 اپریل سےقذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہونے والےقومی ٹیسٹ کیمپ میں چھ اضافی کھلاڑیوں کو طلب کرلیا ہے۔ ان کھلاڑیوں میں نسیم شاہ (سینٹرل پنجاب)، روحیل نذیر (ناردرن)، تاج ولی (بلوچستان)، عرفان اللہ شاہ (خیبرپختونخوا)، وقاص مقصود (سینٹرل پنجاب) اور ثمین گل (خیبرپختونخوا) شامل ہیں۔ اس سے قبل سلیکشن کمیٹی نے ڈویلمپنٹ کی غرض سے قومی وائیٹ بال ٹیم …
کرکٹ کے چھ اضافی کھلاڑی قومی ٹیسٹ کیمپ میں طلب

مزید خبریں
اسلام آباد۔3اپریل (اے پی پی):قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی نے10 اپریل سےقذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہونے والےقومی ٹیسٹ کیمپ میں چھ اضافی کھلاڑیوں کو طلب کرلیا ہے۔
ان کھلاڑیوں میں نسیم شاہ (سینٹرل پنجاب)، روحیل نذیر (ناردرن)، تاج ولی (بلوچستان)، عرفان اللہ شاہ (خیبرپختونخوا)، وقاص مقصود (سینٹرل پنجاب) اور ثمین گل (خیبرپختونخوا) شامل ہیں۔
اس سے قبل سلیکشن کمیٹی نے ڈویلمپنٹ کی غرض سے قومی وائیٹ بال ٹیم کے تربیتی کیمپ میں بھی سات اضافی کھلاڑیوں کو مدعو کیا تھا۔ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کے دوران بھی 25 کھلاڑیوں کا ایک تربیتی کیمپ نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر لاہور میں منعقد کیا گیا تھا۔قومی ٹیسٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ 11 سے 20 اپریل تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری رہے گا،جہاں سے قومی ٹیسٹ اسکواڈمیں شامل 11 کھلاڑی 21 اپریل کو ہرارے روانہ ہوں گے۔
پی سی بی کے کوویڈ 19 پرٹوکولز کے تحت یہ کیمپ بھی بائیو سیکیور ماحول میں لگایا جائے گا، جہاں اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کو کوویڈ 19 کے 2 ٹیسٹ کےنتائج منفی آنے کے بعد ہی بائیو سیکیور ماحول میں داخلے کی اجازت دی جائے گی۔ کیمپ کے شرکاء کا پہلا ٹیسٹ ان کی اپنی رہاشگاہ اور دوسرا ہوٹل میں لیا جائے گا۔
یہ تربیتی کیمپ نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر کے کوچز کی زیرنگرانی جاری رہے گا،جہاں ثقلین مشتاق( ہیڈ آف پلیئرز ڈویلمپنٹ )، محمد یوسف(بیٹنگ کوچ )، مشتاق احمد(اسپن باؤلنگ کوچ )، عتیق الزمان(فیلڈنگ کوچ) اور عمر رشید (فاسٹ باؤلنگ کوچ) کوچنگ کی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔
قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل11 کرکٹرز میں عابد علی (سینٹرل پنجاب) ، اظہر علی (سینٹرل پنجاب) ، فواد عالم (سندھ) ، عمران بٹ (بلوچستان) ، نعمان علی (ناردرن) ، ساجد خان (خیبر پختونخوا) ، سلمان علی آغا ( سدرن پنجاب) ، سعود شکیل (سندھ ) ( فٹنس سے مشروط) ، شاہنواز دہانی (سندھ) ، تابش خان (سندھ) اور زاہد محمود (سدرن پنجاب) شامل ہیں۔ پاکستان اور زمبابوے کے مابین 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 29 اپریل سے ہرارے میں ہوگا۔سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 7 مئی سے شروع ہوگا۔








