دبئی۔4اپریل (اے پی پی):انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سلو اوور ریٹ پر جنوبی افریقہ کی ٹیم پر جرمانہ عائد کر دیا۔ آئی سی سی کی طرف سے جاری بیان کے مطابق پاکستان کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں مقررہ وقت میں ایک اوور کم کرنے پر جنوبی افریقن ٹیم کو میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔ اس میچ میں پاکستان نے 3 وکٹوں سے …
سلو اوور ریٹ پر جنوبی افریقہ کی ٹیم پر جرمانہ عائد

مزید خبریں
دبئی۔4اپریل (اے پی پی):انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سلو اوور ریٹ پر جنوبی افریقہ کی ٹیم پر جرمانہ عائد کر دیا۔ آئی سی سی کی طرف سے جاری بیان کے مطابق پاکستان کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں مقررہ وقت میں ایک اوور کم کرنے پر جنوبی افریقن ٹیم کو میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔ اس میچ میں پاکستان نے 3 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔
میچ کے امپائرز ماریس ارسمس، ایڈرین ہولڈ سٹاک، علاالدین پالیکر اور بونگانی جیلے نے جنوبی افریقہ کو سلو اوور ریٹ کے حوالے سے قواعد کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا۔ آئی سی سی ایلیٹ پینل کے میچ ریفری اینڈریو پیکرافٹ نے مقررہ وقت سے ایک اوور پیچھے ہونے پر جنوبی افریقہ کی ٹیم پر میچ فیس کا20 فیصد جرمانہ عائد کیا۔
سلو اوور ریٹ کے حوالے سے آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کے تحت مقررہ وقت میں اوورز مکمل نہ کرنے پر ہر اوور کی کمی پر 20 فیصد جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔ جنوبی افریقہ کے کپتان تیمبا بووما نے اپنی غلطی کو تسلیم کیا جس کے بعد باقاعدہ سماعت کی ضرورت محسوس نہیں کی گئی۔








