پاکستان نے ٹی 20 کرکٹ میں فتوحات کی سنچری مکمل کرکے تاریخ رقم کر دی

جوہانسبرگ۔11اپریل (اے پی پی):قومی کرکٹ ٹیم نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں فتوحات کی سنچری مکمل کر کے تاریخ رقم کر دی۔ پاکستانی ٹیم یہ اعزاز حاصل کرنے والی دنیا کی پہلی ٹیم ہے۔ گرین شرٹس نے جنوبی افریقہ کو سیریز کے پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے شکست دے کر یہ سنگ میل عبور کیا۔ پاکستان نے2006 سے اب تک سب سے …

جوہانسبرگ۔11اپریل (اے پی پی):قومی کرکٹ ٹیم نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں فتوحات کی سنچری مکمل کر کے تاریخ رقم کر دی۔ پاکستانی ٹیم یہ اعزاز حاصل کرنے والی دنیا کی پہلی ٹیم ہے۔ گرین شرٹس نے جنوبی افریقہ کو سیریز کے پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے شکست دے کر یہ سنگ میل عبور کیا۔

پاکستان نے2006 سے اب تک سب سے زیادہ164 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیل کر 100 میں کامیابی حاصل کی اور 59 میچز میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا، 3 میچ ٹائی اور 2 میچ بے نتیجہ رہے۔ واضح رہے کہ بھارتی ٹیم 88 فتوحات کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔